موٹرویز پولیس نے را و لپنڈی سے گن پوا ئنٹ پر چھینی گئی کار برآمد کر لی،ایف سی کی ورد ی میں ملبوس ملزم کوگرفتار

ہفتہ 21 جولائی 2018 17:19

موٹرویز پولیس نے را و لپنڈی سے گن پوا ئنٹ پر چھینی گئی کار برآمد کر لی،ایف سی کی ورد ی میں ملبوس ملزم کوگرفتار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) موٹرویز پولیس نے را و لپنڈی سے گن پوا ئنٹ پر چھینی گئی کار برآمد کر کے ایف سی کی ورد ی میں ملبوس ملزم کوگرفتار کر لیا۔ ہفتہ کو نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹر ویز پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابقموٹروے پولیس کو ہیلپ لائن (130) پر ایک شہر ی نے اطلاع دیکہ ایک سرخ رنگ کی ہنڈا کار، ماڈل 2018علاقہ را و لپنڈی کی حدود سے اسلحہ کی نوک پر چھینی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس نے اپنی تمام پیٹرولنگ کاروںکو ہائی الرٹ کردیا۔ اسی دوران موٹروے پولیس کے افسران نے بہترین حکمت عملی کے تحت موٹروے (M-1)پرصوابی کے علاقے میںمذکورہ کار کو اپنی قبضے میں لے کر ایف سی کی ورد ی میں ملبوس ملزم کو گرفتار کر لیا۔اس کارروائی میں حصہ لینے والے افسران کی کاکر دگی کو سراہتے ہوئے انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد عامر ذوالفقار نے تعریفی اسناد اور نقدانعام کااعلان کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں