فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 18ہزار 800 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے

پیر 23 جولائی 2018 13:51

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 18ہزار 800 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں کے مجموعی طورپر 18ہزار 800 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان عمران صدیقی نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ سرکاری سکیم کے تحت 8ہزار 800 اور پرائیویٹ سکیم کے تحت 10ہزار عازمین حجازمقدس پہنچا دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں عازمین حج کو 3 وقت کے کھانے سمیت انتہائی آرام دہ رہائشیںفراہم کی گئی ہیں۔ عازمین نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 14 جولائی سے شروع ہونے والے حج فلائٹ آپریشن کے تحت براہ راست مدینہ منورہ پہنچنے والے حاجیوں کو 8 دن قیام کے بعد مکہ مکرمہ روانہ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح براہ راست جدہ پہنچنے والے حاجیوں کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد مدینہ منورہ بھجوایا جارہا ہے۔ تمام عازمین کو حج سے قبل 15 اگست تک حجاز مقدس پہنچادیاجائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں