وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ کے پی کے کی ملاقات ،ْ

صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کوجلدعوام کیلئے کھولاجائے ،ْوزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ کو ہدایت

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:42

وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ کے پی کے کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے ملاقات کی اس موقع پر معاون خصوصی نعیم الحق اوروزیرمملکت مرادسعیدبھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں کے پی حکومت کی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی،وزیراعظم نے خیبرپختونخوامیں جاری منصوبے جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبے میں نئے سیاحتی مقامات کوجلدعوام کیلئے کھولاجائے،خیبرپختونخواکے عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے،ان کا کہناتھا کہ وفاق صوبوں کیساتھ ہرممکن تعاون کریگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں