سپریم کورٹ نے ضلع کچہری ملتان کی نئے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کے حوالے سے کیس میں کمیٹی تشکیل دیدی

پیر 15 اکتوبر 2018 23:33

سپریم کورٹ نے ضلع کچہری ملتان کی نئے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کے حوالے سے کیس میں کمیٹی تشکیل دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) سپریم کورٹ نے ضلع کچہری ملتان کی نئے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کے حوالے سے کیس میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس یاورعلی کر یں گے جو کہ جو ڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کے معا ملے کا جائزہ لے کر عدالت عظمی کورپورٹ پیش کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کوسماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثا قب نثار نے کہا کہ نئے جوڈیشل کمپلیکس پرکروڑوں روپے خرچ ہوئے ہیں، اس لئے وکلاء کوجوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی پراعتراض نہیں ہوناچاہئے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ہم نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یاور علی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے جبکہ ارکان میں کمشنرملتان، ڈی سی ملتان،صدرہائیکورٹ بارملتان اور دیگرشامل ہیں، کمیٹی نئے جوڈیشل کمپلیکس کی منتقلی کاجائزہ لے کررپورٹ پیش کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں