سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس کل ہوگا

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:34

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس کل جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پی ٹی وی کے حکام پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کی تشکیل نو اور پی ٹی وی کے پینشنرز کو بقایا جات کی ادائیگیوں کے حوالے سے بریفنگ دیں گے جبکہ اجلاس میں مختلف اراکین کے عوامی اہمیت کے حامل نکات پر بھی بحث کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں