پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل منایا جائیگا

منگل 23 اکتوبر 2018 14:09

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل منایا جائیگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ کا عالمی دن کل بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت ، محکمہ صحت ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور صحت کے شعبہ میںخدمات سر انجام دینے والی این جی اوز کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں کانفرنسز ، ورکشاپس، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اس عزم کا بھی اظہارکیا جائیگا کہ پاکستان کو پولیو فری خطہ بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ اس موقع پر عوام الناس کی توجہ اس امر کی جانب مبذول کروائی جائے گی کہ اس وقت دنیا میں صرف 4 ممالک میں پولیو وائرس باقی رہ گیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے لہٰذا معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ پاکستان کوپولیو فری بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاکستان کا ہر طبقہ وطن عزیزکو پولیو سے نجات دلانے کیلئے اپنی اپنی سطح پر بھر پور کردار ادا کریگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں