صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 13 کروڑ 68 لاکھ روپے جاری

بدھ 14 نومبر 2018 14:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میںصنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 13 کروڑ68 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزجاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران76 کروڑ99 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئے 39 لاکھ، نوشہرو فیروز میں فروٹس، سبزیوں کی پروسیسنگ یونٹ کے لئے 4 کروڑ، حیدر آباد انجینئرنگ سپورٹ سنٹر کے لئے 31 کروڑ، نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کے لئے 4 کروڑ، پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سنٹر سیالکوٹ کے لئے 4 کروڑروپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں