احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی

بدھ 14 نومبر 2018 22:24

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے ضمنی ریفرنس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر شریک ملزم سابق صدر نیشنل بنک سعید احمد عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران سعید احمد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ استغاثہ کے گواہ طارق جاوید میرے موکل سے متعلقہ نہیں ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہ طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں