پاکستان پوسٹ ایک اہم قومی اثاثہ ہے۔پاکستان پوسٹ ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کا حامل ہے،وزیر مواصلاعات عبدالعلیم خان

جمعہ 3 مئی 2024 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) وزیر مواصلاعات عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ پاکستان پوسٹ ایک اہم قومی اثاثہ ہے۔پاکستان پوسٹ ملک کے طول وعرض میں پھیلے ہوئے نیٹ ورک کا حامل ہے۔نجی کمپنیاں پاکستان پوسٹ کا معیار اور تعداد میں مقابلہ نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پوسٹ میں نئی اصلاحات لائیں گے اور اسے جدید خطوط پر استوار کریں گے۔اس قومی اہمیت کے حامل ادارے کا وقار بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اسے معاشی طور پرخودمختار بنائیں گے۔وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو پاکستان پوسٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ڈی جی پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان نے وزیر مواصلات کو بریف کیا۔اس موقع پر وزارت مواصلات اور پاکستان پوسٹ کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں