صدرمملکت آصف علی زرداری کی چاند پر پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد

جمعہ 3 مئی 2024 23:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2024ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چاند پر پاکستان کے پہلے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباددی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی ، سپارکو اور چین کی قومی اسپیس انتظامیہ کو مبارکباد دی اور کہاکہ آئی کیوب قمر کی کامیاب لانچنگ پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے سنگ ِمیل ثابت ہوگی ، پوری پاکستانی قوم کو اس اہم خلائی کامیابی پر فخر ہے ، صدر مملکت نے خلابازی کے شعبے میں پاکستان اور چین کے مابین تعاون کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خلا بازی کے شعبے میں ترقی کی مزید منازل طے کرنا ہیں، اٴْمید ہے کہ پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے ، سائنسدان مزید محنت، لگن اور منصوبہ بندی کے ساتھ ملک کا نام روشن کریں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں