سردار اعظم موسیٰ خیل کی صورت میں ہم نے انتہائی پیارے ساتھی کو کھو دیا ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی

پیر 17 دسمبر 2018 16:15

سردار اعظم موسیٰ خیل کی صورت میں ہم نے انتہائی پیارے ساتھی کو کھو دیا ،چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ ہم نے سردار اعظم موسیٰ خیل کی صورت میں اپنے انتہائی پیارے ساتھی کو کھو دیا ہے، ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ آج کا اجلاس سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور تعزیت کی قرارداد کے علاوہ تعزیتی ریفرنس کے بعد ملتوی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم موسیٰ خیل کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء پر نہیں ہو سکتا، وہ بلوچستان کے عوام کے لیے ایک موثر آواز تھے اور ان کی وفات ان موثر خدمات کی ہمیں یاد دلاتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں