قومی اسمبلی کااجلاس کل شام کو چار بجے ہوگا

بدھ 19 دسمبر 2018 13:45

قومی اسمبلی کااجلاس کل شام کو چار بجے ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کا کل جمعرات 20 دسمبر کو منعقد ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر دیا گیا ہے ،اس ضمن میں ترجمان قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے بتایا کہ اب قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو دن 11 بجے کے بجائے شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دور ان اپوزیشن کی جانب سے سابق وزیر سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے کے خلاف بائیکاٹ کا امکان ہے۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال پر گرما گرم بحث کا بھی امکان ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں