آسٹریلوی ہائی کمشنر کا یوم پاکستان پہ پیغام

نیوزی لینڈ میں مساجد پر حالیہ دہشت گردی کے حملوں سے ہم غمزدہ اور پریشان ہیں‘ماگریٹ ایڈمزسن

ہفتہ 23 مارچ 2019 13:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمزسن نے یوم پاکستان کے موقع پہ اپنے پیغام میں کہاہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی بہت زیادہ چیزیں ملتی جلتی ہیں۔ ہماری دولت مشترکہ اور کرکٹ میں میراث‘ ہمارے وفاقی نظام حکومت‘ ہمارا خشک موسم اور پانی کے مسائل‘ ہمارا ثقافتی تنوع‘ ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانی آسٹریلیا میں قیام پذیر ہیں جو آسٹریلیا کو اپنا گھر مانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

بین العقائدی ہم آہنگی اور احترام کے لئے ہمارا مشترکہ عزم اور دہشت گردی کے خلاف ہماری مخالفت۔نیوزی لینڈ میں مساجد پر حالیہ دہشت گردی کے حملوں سے ہم غمزدہ اور پریشان ہیں‘ آج یوم پاکستان کے موقع پہ، ہمارے خیالات ان پاکستانی متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہیں جو ان حملوں میں زخمی ہوئے یا مارے گئے ہیں ۔ بشمول بہادر نعیم رشید، جنہوں نے دوسروں کو بچانے کی کوشش کی. ہم اپنے اس عزم کی توثیق کرتے ہیں کہ ہم ان تمام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں