عالمی برادری کی لیبیا میں جاری فوجی جارحیت پر خاموشی تشویشناک ہے،وزارت خارجہ

باغی فوج کے حملوں سے دہشت اور خوف پھیل رہا ہے،اقوام متحدہ نوٹس لے، بیان

جمعرات 18 اپریل 2019 22:58

اسلام آباد/طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) طرابلس تمام لیبی عوام کا دارالحکومت ہے ، حکومت امن اور سلامتی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گی،وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی لیبیا میں جاری جنرل حفتر کی فوجی جارحیت پر خاموشی تشویشناک ہے۔حفتر کی فوج کو پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی مگر ان کی جانب سے جاری سفاکانہ بر بریت نہیں رک سکی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز کے حملہ میں بھی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا املاک تباہ ہوئیں اور انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔اس حملہ میں بھاری ہٹھیاروں کے علاوہ گریڈ راکٹ بھی پھینکے گئے۔اقوام متحدی کی سلامتی کونسل کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔قومی حکومت مطالبہ کرتی ہے کہ فوجی جارحیت کے خلاف قرارداد پاس کی جائے اور فوجوں کو واپس اپنی جگہ پر جانے کے لیے ہدایت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں