نیوز ون ٹی وی پر چیئرمین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید

یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے جس کا مقصد نیب اور چیئرمین نیب کی ساکھ کو مجروع کرنا مقصود ہے،قومی احتساب بیورو

جمعرات 23 مئی 2019 23:34

نیوز ون ٹی وی پر چیئرمین نیب کے حوالے سے  نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) قومی احتساب بیورو نے نیوز ون ٹی وی پر چیئر مین نیب کے حوالے سے نشر ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے حقائق کے منافی، من گھڑت ، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک بلیک میلرز کا گروپ ہے۔جس کا مقصد نیب اور چیئر مین نیب کی ساکھ کو مجروع کرنا مقصود ہے نیب نے تمام دباؤ اور بلیک میلنگ کو پش پشت رکھتے ہوئے اس بلیک میلر گروہ کے دو افراد کو نہ صرف گرفتار کیا ہے بلکہ ریفرنس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس بلیک میلر گروپ کے خلاف ملک کے مختلف حصوں میں 42 ایف آئی آر درج ہیں جن میں بلیک میلنگ ، اغواہ برائے تعاون ، عوام کو بڑے پیمانے پر لوٹنے اور نیب اور ایف آئی اے کے جعلی افر بن کر سرکاری اور پرائیویٹ افراد کو بلیک میل کر کے کروڑوں روپے لوٹنے کے ثبوت نیب کے پاس موجود ہیں موجودہ خبر بھی بلیک میلنگ کر کے نیب کے ریفرنس سے فرار کا راستہ ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس مذکورہ بلیک میلر گورپ کا سرغنہ فاروق اس وقت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید ہے اس کے علاوہ نیوز ون ٹی وی نے بھی اپنے خبر کی تردید اور اسے حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے چیئر مین نیب سے دل آزاری پر معذرت کی ہے جو صحافت کے اصولوں کے مطابق ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں