TECNO اور Airlink کے مابین معاہدہ

مشہورِ زمانہ چائنیز اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کمپنی ٹیکنو موبائلز نے ملک بھر میں اپنی پروڈکٹس کی دستیابی اور اپنے دائرئہ کار میں وسعت کے پیشِ نظر رواں ہفتے بروز پیر لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک معاہدے پر دستخط کیے

جمعرات 19 ستمبر 2019 16:10

TECNO اور Airlink کے مابین معاہدہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2019ء) مشہورِ زمانہ چائنیز اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ کمپنی ٹیکنو موبائلز نے ملک بھر میں اپنی پروڈکٹس کی دستیابی اور اپنے دائرئہ کار میں وسعت کے پیشِ نظر رواں ہفتے بروز پیر لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

یہ معاہدہ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں وسیع تجربہ کی حامل کمپنی ائیر لنک کے ساتھ طے پایا جس کا مقصد ملک کے طول و عرض اور دُور دراز علاقوں میں ٹیکنو موبائلز کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔



ٹیکنو موبائلز کے لیے Yello Stone اور United Mobilesپہلے ہی مذ کورہ کام سر انجام دے رہے ہیں لیکن ائیر لنک سے معاہدے کے بعد موبائل مارکیٹوں میں ٹیکنو کی بالادستی یقینی امر ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکنو موبائلز نے اپنے دائرہ کار کو بڑھانے کی ضرورت اُس وقت محسوس کی جب چند ماہ قبل لانچ کیے گئے اسمارٹ فون Spark Go کی بے پناہ مقبولیت اور شاندار فروخت کا تجربہ عمل میں آیا۔


فروخت کے لحاظ سے Spark Go نے نئے سنگِ میل عبور کیے اور ڈیلرز کو حیرت میں ڈال دیا اور صارفین میں اس اسمارٹ فون کی پسندیدگی کا تقاضہ ہے کہ ٹیکنو موبائلز کی پروڈکٹس کی دستیابی اور رسائی ملک کے کونے کونے تک یقینی بنائی جائے۔ ٹیکنو اور ا یئرلنک کے حالیہ اشتراک سے نہ صرف ٹیکنو موبائلز کی ملک بھر کی تمام موبائل مارکیٹو ں میں دستیابی یقینی ہو گی بلکہ ائر لنک کے پورٹ فولیو میں ٹیکنو موبائلز کا اندراج ایک کامیاب اضافہ بھی ہو گا۔



ائیر لنک گذشتہ ۴۵ سال یعنی اپنے آغاز سے لے کر تا حال ایک جہدِمسلسل کے تحت اپنے ڈسٹریبیوشن کے دائرہ کار کوبڑھانے ، اس میں مزیدجدّت اور بہتری لانے میں مصروفِ عمل ہے لہذا اس اشترک کی حکمتِ عملی سے کمپنی کے ریونیو میں یقینی طور پر بہتری آئے گی۔ اس پریس کانفرنس میں ایک خاص بات بھی بتائی گئی کہ ٹیکنو موبائلز کا آئندہ لانچ ہونے والا اسمارٹ فون Spark 4 پہلا اسمارٹ فون ہے جس کی ملک بھر میں ڈسٹریبیوشن کا بیڑہ ائر لنک نے اُٹھایا ہے ۔

Spark Go جو کہ موبائل صارفین میں اپنی مقبولیت اور پسندیدگی کے لحاظ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے Spark 4 دراصل Spark Go کا جدید اور اپ گریڈڈ ورین ہے جس کی لانچنگ اس سال اکتوبر کے وسط میں متوقع ہے۔ Spark 4 کی خصوصیات۔ 6.5 انچ واٹر ڈراپ نوچ ڈسپلے۔ ڈویل فلیش کے ساتھ تین کیمروں کا سیٹ اپ (13MP+2MP+ VAG) مائکرو سلٹ فلیش کے ساتھ 8MP فرنٹ کیمرہ ، 2. 0 GHZ کویڈ کور پروسیسر ، 4000 MAHبیٹری جس سے یوزر بضیر چارجنگ کی فکر کے اپنے سیٹ کو گھنٹوں تک مسلسل زیرِ استعمال رکھ سکتا ہ 3GB Ram اور 32 GB Romجسے 256 GB تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ Face unlock option کے ساتھ 3D unibody sleek Design میں یہ فون دیدہ زیب رنگوں میں دستیاب ہو گا جواینڈرائڈ 9.0 کے جدید آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں