بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام ’’یوم دفاع پاکستان‘‘ کے حوالے سے تقریب،196

5ء کی جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

ہفتہ 21 ستمبر 2019 13:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام ’’یوم دفاع پاکستان‘‘ کے موقع پر1965ء کی جنگ کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ چین کے وائس چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل شائو یوآن منگ اور جوائنٹ سٹاف ڈیپارٹمنٹ پی ایل اے اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نغمانہ عالمگیر ہاشمی اور دفاعی اتاشی بریگیڈیئر شاہد عامر افسر نے اس موقع پر کیک کاٹا۔ پاکستانی سفیر ہاشمی نے مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہے، 1965ء میں اس دن پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے بے مثال جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں