مسلم لیگ (ن) کا رویہ شرمناک ، افسوسناک ہے ، نواز شریف کو مجرم عدالتوں نے قرار دیا حکومت نے نہیں ، فردوس عاشق اعوان

شہبازشریف صاحب! تاوان اغواء کارلیتے ہیں، سہولت کار نہیں،ہم نے نوازشریف کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پرسہولت دی، ون ٹائم علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، لیکن نوازشریف کی صحت کیلئے یہ ایک حویلی گروی رکھنے کو تیارنہیں معاون خصوصی اطلاعات کا ردعمل

جمعرات 14 نومبر 2019 23:49

مسلم لیگ (ن) کا رویہ شرمناک ، افسوسناک ہے ، نواز شریف کو مجرم عدالتوں نے قرار دیا حکومت نے نہیں ، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہبازشریف صاحب! تاوان اغوائ کارلیتے ہیں سہولت کار نہیں،ہم نے نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سہولت دی، اور ون ٹائم علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، لیکن نوازشریف کی صحت کیلئے یہ ایک حویلی گروی رکھنے کو تیار نہیں۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نے پروپیگنڈے پر مبنی پریس کانفرنس کی۔ مسلم لیگ ن کا رویہ شرمناک اور افسوسناک ہے۔ شہبازشریف کے دوہرے معیاراور بیانیئے سے قوم گمراہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو مجرم عدالتوں نے قراردیا، حکومت مجرم نہیں بنایا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔

عدلیہ جو بھی نوازشریف کو ریلیف دے گی من وعن عمل کریں گے۔ احتساب کو یرغمال بنانے کیلئے وزیر اعظم کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی بیمار شخص کیلئے بہتر جگہ ہسپتال ہے گھرنہیں ہے۔ لیکن شریف خاندان نوازشریف کی صحت کو فٹ بال سمجھ کرکک مار رہا ہے۔ شریف خاندان نے نوازشریف کو اغوائ کرکے قید کررکھا ہے۔شہبازشریف صاحب! تاوان اغوائ کارلیا کرتے ہیں سہولت کار نہیں لیتے۔ نے نوازشریف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سہولت دی،اور ون ٹائم علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، لیکن نوازشریف کی صحت کیلئے یہ ایک حویلی گروی رکھنے کو تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی اورقانونی ضوابط پر فیصلہ کرے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں