وفاقی وزیر برائے بحری علی زیدی کی اسلام آباد آرٹ فیسٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت ، مختلف فنکاروں کے فن پاروں کو سراہا

پاکستانی فنکارصلاحیتوں میں کسی سے پیچھے نہیں،پاکستان میں بین الاقوامی فنکاروں کی آمد خوش آئند ہے، وفاقی وزیر علی زیدی

منگل 19 نومبر 2019 23:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2019ء) وفاقی وزیر برائے بحری علی زیدی نے اسلام آباد آرٹ فیسٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور مختلف فنکاروں کے فن پاروں کو سراہا ۔ منگل کو تقریب میں ملکی اور غیر ملکی فنکاروں کے کام کی نمائش کی گئی،نمائش میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سپین کے سفیر مینیول ڈیوران گیمینز ریکو کی پاکستانی فنکاروں کی سپینش فوٹوگرافی کی پذیرائی، علی زیدی نے مختلف فنکاروں کے فن پاروں کو سراہا۔

وفاقی ویزر نے کہاکہ آرٹ امن اور بین الاقوامی یکجہتی کا پیغام دیتی ہے،ایسی سرگرمیاں نوجوانوں میں مثبت رویوں کو پروان چڑھاتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی فنکارصلاحیتوں میں کسی سے پیچھے نہیں،پاکستان میں بین الاقوامی فنکاروں کی آمد خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں