حکومت کی بجلی نقصانات میں کمی کے لیے ترسیل و تقسیم کے نظام میں سرمایہ کاری بڑھانے بارے حکمت عملی تیار

بدھ 20 نومبر 2019 12:13

حکومت کی بجلی نقصانات میں کمی کے لیے ترسیل و تقسیم کے نظام میں سرمایہ کاری بڑھانے بارے حکمت عملی تیار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) حکومت نے بجلی کے نقصانات میں کمی لانے کے لیے اس کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام میں 20 سے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گنجائش موجود ہے اور بجلی کی تقسیم کا نظام بوسیدہ ہونے کی وجہ سے نقصانات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں این ٹی ڈی سی کو بھی لاسز میں کمی کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو نئے گرڈ سٹیشنز کے قیام اور بجلی کی لائنوں کو بہتر بنانے کے لیے سب ڈویژن کی سطح پر اقدامات کرنے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں