حضور پاک ؐکی شخصیت اٴْجاگر کر کے بچوں کو گمراہی سے بچایا جا سکتا ہے، راجہ ظفر الحق

مذہب اسلام صبر و برداشت کا مجموعہ ہے ، کسی بھی مذہب سے نفرت کی اجازت نہیں دیتا، تقریب سے خطاب

جمعرات 5 دسمبر 2019 20:55

حضور پاک ؐکی شخصیت اٴْجاگر کر کے بچوں کو گمراہی سے بچایا جا سکتا ہے، راجہ ظفر الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف و سیکرٹری جنرل موتمر عالم اسلامی سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا ہے کہ مذہب اسلام محبت، صبر اور بردباری کا دین ہے اور مکمل ضابط حیات ہے،حضور اقدس ؐ کی سیرت برداشت کا مجموعہ ہے اور اپنے بچوں میں حضور پاک ؐکی شخصیت اٴْجاگر کر کے انہیں گمراہی سے بچایا جا سکتا ہے۔

دعویٰ کیڈمی کی اسلامی تعلیمات کے فروغ میں خدمات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعویٰ اکیڈمی کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بغوان ’’عصر حاضر میں دعویٰ اصول، طریقہ کار، مسائل اور حل‘‘ کے حوالے منعقدہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے کہا کہ مذہب اسلام صبر و برداشت کا مجموعہ ہے اور کسی بھی مذہب سے نفرت کی اجازت نہیں دیتا۔

(جاری ہے)

کچھ غلط فہمیوں کی بدولت دیگر مذاہب کے لوگ مذہب اسلام کو پر امن نہیں سمجھتے جنہیں دور کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ مذہب اسلام دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلتا ہو مذہب ہے۔جس کی بنیادی وجہ اس کی تعلیمات ہیں۔ دنیا بھر میں غیر مسلم اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ غیر مسلم ممالک میں اسلامک سینٹر قائم کرنے کی ضرورت ہے جہاں اسلامی تعلیمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تربیت کو اسلام میں بنیادی حیثیت حاصل ہے اور بچوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا نے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے دور کر رکھا ہے۔ تعلیمی نصاب میں سیر ت نبی ؐ و اسلامی تعلیمات شامل کرنے سے بہتری آسکتی ہے۔الیکٹرانک میڈیا پر بھی ایسے پروگرام دیکھانے چاہیں جن سے بچوں کو بنیادی اسلامی تعلیمات، اخلاقیات اور دین کی طر ف راغب کیا جا سکے۔

دعویٰ اکیڈمی اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے جو خدمات سرانجام دے رہی ہے وہ قابل تعریف و مبارکباد کی مستحق ہے۔ریکٹر اسلامک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں دو بڑی غلط فہمیاں مذہب اسلام کے بارے میں ہیں جن کو دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ مذہب اسلام محبت اور برداشت کا درس دیتا ہے اور دوسرے مذاہب سے نفرت کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے بنیادی کاموں میں دعوت اسلام بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ دعویٰ اکیڈمی مختلف ممالک میں اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ چیئرمین اسلامی نظریات کونسل قبلہ ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دعویٰ اکیڈمی اسلامک یونیورسٹی کا اہم ادارہ ہے اور یہ یونیورسٹی کے مقاصد کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ڈائریکٹر جنرل دعویٰ اکیڈمی طاہر محمود نے خطاب کرتے ہوئے کانفرنس کے اغراض و مقاصداور ادارے کی طرف سے اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں