اوپن یونیورسٹی نے بی اے پروگرام کے ملتوی شدہ پیپرز کا نیا شیڈول جاری کردیا

پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گی

اتوار 8 دسمبر 2019 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے چند ٹیکنیکل وجوہات کی بناء پر سمسٹر بہار 2019ء میں پیش کئے گئے بی اے پروگرام کے جن پیپرز کے امتحانات ملتوی کئے تھے ،ْنے اُن پیپرز کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق بی اے انگریزی کورس کوڈ 1424کا پیپر 20دسمبر کو جبکہ انگریزی کورس کوڈ 1423کا پیپر اب 28۔دسمبر کو منعقد ہوگا۔ملتوی شدہ باقی پیپرز کا نیا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس امتحانات میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوں گی ،ْ امتحانی مراکز اور اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں