فاٹا سینیٹرز کی 8 نشستیں ، چاروں صوبوں میں تقسیم کی جائیں ،چیئرمین سینیٹ

مارچ 2021 کے الیکشن میں صوبوں کی ایک ایک نشست بڑھا دی جائے 2مارچ 2024 کے الیکشن میں مزید چار نشستیں بڑھا دی جائیں تاکہ سینیٹ کی نشستیں 104 ہی رہیں ،قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی کو خط

منگل 21 جنوری 2020 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ آئین کی 25 ویں ترمیم کے تحت فاٹا کے ارکان کی سینیٹ میں 2021 اور2024 سے ممبر شپ ختم ہونے کے بعد ایوان بالا میں ارکان کی عددی تعداد 104 ہی برقرار رکھی جائے اور چاروں صوبوں کی موجودہ ارکان کی تعداد 23 سے بڑھا کر 25 کر دی جائے۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے چیئرمین سینیٹر جاوید عباسی کو لکھے گئے ایک خط میں چیئرمین سینیٹ واضح کیا کہ مذکورہ ترمیم کے تحت ایوان بالاء کے مارچ 2021 کو ہونیو الے انتخابات تک فاٹا کے موجودہ 8 ارکان میں سے 4 کی ممبر شپ کی مدت پوری ہو جائے گی جبکہ فاٹا کے دیگر 4 ارکان اپنی ممبر شپ کی مدت 2024 میں مکمل کر لیں گے اس طرح مارچ2021 کے ایوان بالاء کے انتخابات 100 اور مارچ2024 کے انتخابات میں 96 ارکان کو منتخب کرنے کیلئے منعقد ہونگے۔

اس تناظر میں چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں یہ تجویز دی ہے کہ مارچ2021 کے انتخابات میں چاروں صوبوں کے موجودہ ارکان کی تعداد 23 سے بڑھا کر24 جبکہ 2024 کے انتخابات میں یہ تعداد بڑھا کر 25 کر دی جائے۔اس طرح ایوان بالائ کی موجودہ عددی تعداد 104 برقرار رہے گی۔۔۔۔۔اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں