پاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم کی ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

منگل 4 اگست 2020 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پاک بحریہ کے کموڈور محمد سلیم کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ریئر ایڈمرل محمد سلیم نے 1991ء میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد سلیم پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ ریئر ایڈمرل محمد سلیم پاک بحریہ میں کمانڈ اور سٹاف کی متعدد اہم ذمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں