اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات، سندھ میں سیلابی صورتحال پر رپورٹ پیش کی

بدھ 23 ستمبر 2020 16:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطح کے وفد نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی۔ وفد نے اقوام متحدہ کی جانب سے سندھ میں سیلابی صورتحال پر مرتب شدہ رپورٹ چیئرمین این ڈی ایم اے کو پیش کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین این ڈی ایم اے نے اقوام متحدہ کے وفد کوتمام اقدامات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق این ڈی ایم اے اندرون سندھ کے مختلف مقامات پرسیلاب متاثرین کے لیے امدادی سینٹرز کا قیام عمل میں لائے گا۔ ان سینٹرز میں پی ڈی ایم اے، مقامی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کی معاونت سے امداد اوربحالی کے اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں