وزیراعظم عمران خان نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بارے فرانسیسی مصنف ، الفونسے ڈی لمرٹائن کے خیالات کو پسندیدہ ترین قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر شئیر کر دیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 12:01

وزیراعظم عمران خان نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  بارے  فرانسیسی مصنف ، الفونسے ڈی لمرٹائن کے  خیالات کو پسندیدہ ترین قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر شئیر  کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) وزیراعظم عمران خان نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم    بارےفرانسیسی مصنف ، شاعر اور سیاستدان الفونسے ڈی لمرٹائن کے خیالات کو پسندیدہ ترین قرار دیتے ہوئے ٹویٹر پر شئیر کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فرانسیسی دانشور نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے جو کہا وہ ان کی پسندیدہ ترین تحریر ہے، فرانسیسی مصنف نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم جدو جہد کو خراج  عقیدت  کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عظیم ترین شخصیت کا  کسی اور سے موازنہ ہی نہیں کیا جاسکتا، دنیا میں کئی بڑی شخصیات گزری ہیں جنہوں نے بڑی بڑی فوجیں  تیار کیں، قوانین بنائے، اور سلطنتیں قائم کیں لیکن انہوں نے مادی طاقت پر توجہ دی جو اکثر و بیشتر ان کی آنکھوں کے سامنے ہی نیست ونابود ہوگئ جبکہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف لشکر تیار کئےاورقوانین  بنائے ،  ریاست قائم کی اور افراد کار تیار کیے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  اپنے وقت کی آباد دنیا کی ایک تہائی آبادی پر مشتمل لاکھوں انسانوں کی زندگیوں میں اس طرح تبدیلی لائے کہ ان  کا مقصد حیات اورمطمع نظر ہی بدل گیا، ان کے معبود، ان کی  عبادت گاہیں،ان کے عقائد اور افکارسب تبدیل ہوگئے۔


متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں