وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

دکھ کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے،بیان

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 12:58

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی تمام تر ہمدردیاں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں