جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پر نظر ثانی درخوراستوں پر سماعت 8دسمبر کو ہوگی

ہفتہ 5 دسمبر 2020 16:25

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پر نظر ثانی درخوراستوں پر سماعت 8دسمبر کو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس پر نظر ثانی درخوراستوں پر سماعت 8دسمبر کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس کیس میںنظر ثانی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں ،نظر ثانی درخواستوں کی سماعت 8 نومبر کو کی جائے گی،سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ کرے گا ،جسٹس قاضی نے بینچ میں دیگر تین ججز شامل کرنے کی ضمنی درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جس میں استدعا ک یگئی کہ جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مقبول باقر کو بھی بینچ میں شامل کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں