فضائیہ ہائوسنگ سکیم کراچی کے صارفین کو بذریعہ نیب رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

منگل 19 جنوری 2021 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2021ء) فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کراچی کے صارفین کو بذریعہ نیب رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ اور نیب کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت فضائیہ ہائوسنگ اسکیم کراچی کے صارفین کو رقوم کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب کراچی کے کلفٹن دفتر میں اب تک 4400 سے زائد صارفین میں 14 ارب سے زائد رقم کے چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں- ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ اس ضمن میں نیب کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ رقوم کی منتقلی کا یہ سلسلہ آخری صارف کو رقم کی ادائیگی تک جاری رہے گا-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں