وزیراعلیٰ پنجاب کی چیئرمین سینٹ سے ملاقات ، مختلف امورپر غور

منگل 2 مارچ 2021 22:05

وزیراعلیٰ پنجاب کی چیئرمین سینٹ سے ملاقات ، مختلف امورپر غور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے فروغ کے لئے مفاہمت کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانے سے ملک کی خوشحالی اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے اور موجودہ دور کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعلی پنجاب کی مفاہمت پر مبنی پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ مفاہمتی عمل کے صوبے اور ملک کے لئے مثبت نتائج بر آمد ہونگے۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی حالات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں