2013ء میں اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا ، ختم ہونے بعد بڑھنا شروع ہوا ، شوکت ترین

ہفتہ 12 جون 2021 15:45

2013ء میں اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا ، ختم ہونے بعد بڑھنا شروع ہوا ، شوکت ترین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2021ء) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 2013ء میں اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کر دیا تھا ، ختم ہونے بعد بڑھنا شروع ہوا ، اگلے سال گردشی قرضے نہیں بڑھنے دینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2013 میں اسحاق ڈار نے گردشی قرضہ ختم کردیا تھا، گردشی قرضہ ختم ہونے کے بعد بڑھنا شروع ہوا، اگلے سال میں گردشی قرضے بڑھنے نہیں دیں گے، گردشی قرضوں کو کیپسٹی یوٹیلائیزیشن کے طریقے سے حل کرینگے، ہم بجلی بیچ کر قرضے اتاریں اور پاور سیکٹر کو بہتربنائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ توانائی کے شعبے میں ایفی شنسی لائیں گے اور آزاد بورڈ کے ذریعے ڈسکوز کو درست کریں گے، اس کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی جائیگی ہم اس کو پروگریسو طریقے سے آگے بڑھائیں گے ،غریب پر بوجھ نہیں ڈالیں گے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں