پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار روس پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

ہفتہ 24 جولائی 2021 14:01

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار روس پہنچ گیا، پرتپاک استقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار آپریشنل سرگرمیوں کے تحت مختلف ممالک کا خیر سگالی دورہ کرتے ہوئے روس پہنچ گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے جہاز پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں روسی حکومت اور بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تقریب میں حاضرین کو خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس ذوالفقار روس کی نیوی ڈے پریڈ میں بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستانی جہاز کے اس دورے سے دوطرفہ بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں