کوروناوائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں،ڈاکٹر فیصل سلطان کی اپیل

پیر 20 ستمبر 2021 15:04

کوروناوائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں،ڈاکٹر فیصل سلطان کی  اپیل
 اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2021ء) :وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےعوام سے  اپیل کی ہے کہ کوروناوائرس کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔   یہ اپیل انہوں نے پیر کو ترلائی ہیلتھ سینٹر  کے دورہ کے موقع پر کی ۔

(جاری ہے)

  ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا  کہ 2 کروڑ  سے زائد لوگوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے، ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے لیکن ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  اگر ہم احتیاط کریں گے تو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔انہوں نے  ترلائی ہیلتھ سینٹر کے دور ہ کے دوران دی جانے والی سہولیات اور ویکسی نیشن کے عمل کا  جائزہ لیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں