چیئرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کی قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت پر مبارک باد

بدھ 8 دسمبر 2021 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت اور وائٹ واش پر مبارک باد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

جاری تہینتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا پاکسان کرکٹ ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کپتان بابر اعظم اور ساجد خان کی کاکردگی غیر معمولی رہی۔ انشائ اللہ پاکستان ٹیم جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے مزید کامیابیاں سمیٹے گی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں