آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کا فرح خان کو طلبی کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

جمعرات 19 مئی 2022 21:05

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کا فرح خان کو طلبی کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نے نیب کے اعلیٰ حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنے کی اجازت کی درخواست کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب نے دونوں میاں بیوی کیخلاف ریکارڈ کی وصولی کے لیے 100 سے زائد مراسلے جاری کیے تھے، یہ مراسلے مختلف حکومتی اور نجی اداروں کو ارسال کیے گئے تھے۔تحقیقاتی ٹیم مختلف محکموں سے موصولہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ فرح خان کی طلبی کے نوٹس جاری کیے جائیں۔ ذرائع کے مطابق فرح خان کیخلاف انکوائری میں حیرت انگیز شواہد سامنے آرہے ہیں، اسی بناء پر ان کی فوری طور پر طلبی کیلئے مقامی پتے پر طلبی کانوٹس ارسال کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں