چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نواب اسلم رئیسانی کی رہائشگاہ پر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

جمعرات 11 اگست 2022 21:45

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی نواب اسلم رئیسانی کی رہائشگاہ پر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹرز کے وفد کے ہمراہن سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انھوں نے نواب اسلم رئیسانی کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی والدہ کے انتقال کو سوگوار خاندان کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ سینیٹر ز کے وفد میں سینیٹرز عبد القادر ، مولانا عبدالغفور حیدری اور نصیب اللہ بازئی بھی چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ تھین

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں