جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب

بدھ 24 اپریل 2024 19:03

جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا، عمرایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پارٹی کا موقف ہے جو نام بانی پی ٹی آئی دیں گے وہی چیئرمین پی اے سی ہو گا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر جگہ برملا کہا کہ شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی ہونا چاہیے۔عمر ایوب نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کی ہوتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر پارٹی کے اپنے رہنماؤں نے غلط بیانی کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں