عدت میں نکاح کیس، بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت 30 اپریل تک ملتوی
عون چوہدری دونوں نکاح میں گواہ تھے، رضوان عباسی نے کیس کے گواہ عون چوہدری کا بیان عدالت کے سامنے پڑھا
بدھ 24 اپریل 2024 19:28
(جاری ہے)
جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ اسی معاملے پر ایک شکایت پہلے بھی آئی تھی جو واپس لے لی گئی تھی، اس پر بھی معاونت کریں۔خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ پہلے جو شکایت آئی تھی وہ فردِ جرم سے پہلے ہی واپس لے لی گئی تھی، فردِ جرم سے پہلے واپس لی گئی درخواست موجودہ درخواست پر اثر انداز نہیں ہو سکتی، اسلامی فیملی قانون کے سیکشن 7 نے عدت کا دورانیہ 90 دن بتایا ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 3 الزامات عدت میں نکاح، فراڈ شادی، حقِ رجوع ختم کرنے کے ہیں۔
اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ سیشن عدالت میں پیش ہوئے۔خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی جانب سے دورانِ ٹرائل حلف لینے کی بات کی گئی، خاور مانیکا نے حلف لینے کی آفر قبول کی تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی مکر گئے۔خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے دورانِ عدت نکاح کیس میں کی گئی جرح عدالت کے سامنے پڑھ کر سنائی اور کہا کہ ملزمان نے 342 کے بیان میں بتایا کہ انہوں نے یکم جنوری کو نکاح کیا ہے مگر اعلان بعد میں کیا۔اس موقع پر خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے 342 کے بیانات عدالت کے سامنے پڑھے۔جج شاہ رخ ارجمند نے سوال کیا کہ زبانی یا تحریری طور پر طلاق سے متعلق قانون کیا کہتا ہی خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے جواب دیا کہ قانون میں دونوں طریقے ہیں مگر ملزمان نے تحریری طور پر کچھ پیش نہ کیا۔خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کیس کے گواہ عون چوہدری کا بیان عدالت کے سامنے پڑھا اور کہا کہ عون چوہدری کے مطابق وہ فروری کے نکاح میں بھی گواہ تھے، عون چوہدری دونوں نکاح میں موجودگی سے متعلق بیان دے چکے۔خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ تمام تر ثبوت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ہیں۔رضوان عباسی نے کیس کے گواہ لطیف کا بیان بھی عدالت کے سامنے پڑھا اور دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لطیف کے بیان کے زیادہ تر حصے سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی انکاری نہیں، نومبر میں طلاق اور جنوری میں نکاح کرنے سے خاور مانیکا کے رجوع کرنے کا حق مجروح کیا گیا، فیملی لاء آرڈیننس کے مطابق عدت کا دورانیہ 90 دن کا ہے، طلاق کے بعد دورانِ عدت شوہر کی موت ہو جاتی ہے تو بیوی کو بیوہ والی عدت کا دورانیہ بھی مکمل کرنا ہو گا۔اس کے ساتھ ہی رضوان عباسی کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔عدالت نے دورانِ عدت نکاح کیس میں اپیلوں کی سماعت میں 2 بجے تک وقفہ کر دیا۔دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے البتہ شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی پیش نہ ہوئے، ان کی جگہ ایسوسی ایٹ وکیل پیش ہوئے۔جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ رضوان عباسی مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکے، سماعت ملتوی کر دیں۔جج شاہ رخ ارجمند نے استفسار کیا کہ عباسی صاحب کس ٹائم فری ہوں گی اس موقع پر بشریٰ بی بی کے وکیل نے ایک مرتبہ پھر سزا معطلی کی استدعا کر دی۔جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ کیس کے میرٹس پر کام ہو چکا ہے، مرکزی اپیلوں پر ہی رہیں گے، صرف سلمان اکرم راجہ اور عثمان گل کی رائے مانی جائے گی۔وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہفتے کے روز سماعت رکھ لیں، پتہ نہیں کیوں یہ التواء چاہتے ہیں، ہفتے کو کسی ٹائم بھی رکھ لیں، آج بھی ہم ساڑھے 3 تک دیکھ لیتے ہیں۔رضوان عباسی کے ایسوسی ایٹ نیاگلے ہفتے تک سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کر دی، جس پر عدالت نے کیس کی سماعت 30 اپریل تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح وفد اسلام آباد پہنچ گیا،10ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری متوقع
ایس ای سی پی نے پی آئی اے سی ایل کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے ..
ایچ ای سی کرکٹ ٹیم نے پریذیڈنٹ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
حکومت بلوچستان کی ترقی کی خواہاں ہے،وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کی میڈیا سے گفتگو
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
آرمی، ایچ ای سی، نیوی اور کے آر ایل نیشنل چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی
گلگت، سکردو اور شمالی علاقہ جات میں ذرائع مواصلات اور سیاحت کو فروغ دیں گے، قراقرم ہائی وے اور منسلک ..
سعودی تجارتی وفد کو پاکستان پہنچنے پر بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم خوش آمدید کہتی ہے، تاجر رہنما احسن ..
جنوبی کوریا کے خلاف ہماری ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے،قومی ہاکی ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن کا کریڈٹ ..
وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے زیر اہتمام تائیکوانڈو مقابلے، نجی اسکولوں کے طلبا کی بھرپور شرکت
وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال کی نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر