پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب

جمعہ 26 اپریل 2024 17:04

پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کی پابند سلاسل خواتین کے لیے ریلی نکالنا چاہتے ہیں اور یہ قیدی وین کے دروازے کھول کرکھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے کارکنان پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، یہ لوگ قیدی وین کے دروازے کھول کر کھڑ ے ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی کی پابند سلاسل خواتین کے لیے ریلی نکالنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں