سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

وفاقی حکومت سولر سسٹم پر منتقل ہونے والوں کے لیے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے گی سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی

ہفتہ 27 اپریل 2024 16:07

سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کم از کم تین روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری کرلی گئی، وفاقی حکومت سولر سسٹم پر منتقل ہونے والوں کے لیے مجموعی میٹرنگ متعارف کرائے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دے دی۔

(جاری ہے)

وزارت توانائی کے حکام کے مطابق حکومت ان گھریلو اور تجارتی صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کے بجائے مجموعی میٹرنگ متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے، جو بجلی کے یونٹس کا تبادلہ ختم کرکے سولر سسٹم پر منتقل ہوگئے ہیں۔اعلیٰ اور متوسط طبقے نے اپنی چھتوں پر سولر سسٹم لگا لیے ہیں تاہم اس عمل کی وجہ سے جو لوگ ابھی تک سولر سسٹم سے قاصر ہیں، وہ ریونیو میں ہونے والے نقصان سے نمٹنے کے لیے فی یونٹ تین روپے زیادہ ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں