سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) سپریم کورٹ میں فیصلوں کے منتظر مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق ملک کی سب سے بڑی عدالت میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ایک سال کے دوران زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں 4500 کے قریب مقدمات کا اضافہ ہوا، جیلوں میں موجود افراد کی جانب سے دائر 3353 اپیلیں فیصلوں کی منتظر ہیں۔

دستاویزات کے مطابق 15 اپریل تک زیرالتوا فوجداری مقدمات کی تعداد 10ہزار سے تجاوز کر گئی، ہائی کورٹس کے فیصلوں کے خلاف باضابطہ سماعت کے لیے منظوری کی منتظر اپیلوں کی تعداد 31 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال مارچ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 52ہزار 481 تھی جو رواں برس 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں