جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف

منگل 30 اپریل 2024 20:57

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کا مداخلت نہ ہونے کا اعتراف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2024ء) چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ معاملات میں مداخلت ہونے جبکہ،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے مداخلت نہ ہونے کااعتراف کیاہے ،منگل کے روزاسلام آباد ہائیکورٹ کے 6ججز کے خط پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ میں 5سال ایک ماہ بلوچستان ہائیکورٹ کا چیف جسٹس رہا، مجھے معلوم ہے کہ کتنی مداخلت ہوتی ہے،زیادہ تر سپریم کورٹ سے مداخلت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ججز کے خط پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس رہا، کبھی میرے یا کسی اور جج کے کام میں مداخلت نہیں کی گئی،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ میرے ساتھ بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کبھی مداخلت نہیں ہوئی،جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ میں سمجھتی ہوں جو مداخلت کیخلاف کھڑا نہیں ہوتا اسے جج کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں