کسانوں سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،نصر اللہ رندھاوا

گندم کی فصل آنے پر کسانوں کو بے یار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے گندم کی گذشتہ فصل کی موجودگی میں گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ کسانوں اور زراعت کیلئے تباہی ثابت ہوا ،امیرجماعت اسلامی

منگل 30 اپریل 2024 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ گندم کی فصل آنے پر کسانوں کو بے یار و مددگار چھوڑدینا دیدہ و دانستہ طور پر زراعت کی تباہی ہے،کسانوں سے گندم کی خریداری وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے،گندم کی گذشتہ فصل کی موجودگی میں گندم اِمپورٹ کرنے کا فیصلہ کِسانوں اور زراعت کے لیے تباہی ثابت ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پر نٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت سرکاری ریٹ پر کسانوں سے ساری گندم خریدے، اضافی گندم کی فروخت کیلئے ایکسپورٹ کا نظام بنانا حکومتی ذمہ داری ہے۔ نصر اللہ رندھاوا نے کہاکہ حکومت کسانوں کے جائز احتجاج کو طاقت سے کچل رہی ہے اور کسان رہنماؤں کو گرفتار کررہی ہے، جماعت اسلامی اس کی شدید مذمت کرتی ہے ، گندم کی خریداری بحران سے ثابت ہوگیا کہ حکومتیں نااہل ہیں اور اپنی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ہی ثابت کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں