تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ

احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کیلئے باقاعدہ دعوت دی جائے گی

منگل 30 اپریل 2024 22:52

تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) پی ٹی آئی نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ کیا ہے، جے یو آئی ف کے سربراہ کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے باقاعدہ دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ اسد قیصر کی پارٹی ارکان سے رات گئے اہم مشاورت کے بعد گرینڈ الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان سے بھی رابطے تیز کر دیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے پارٹی کی سینئر قیادت سے بھی مشاورت مکمل کرلی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں