قائم مقام انڈر سیکرٹری سیاسی امور جان باس نے پاکستان کا دورہ کیا ،امریکی سفارتخانہ

بدھ 1 مئی 2024 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) امریکی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ امریکا کے قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس وفد کی سربراہی میں وفد نے پاکستان کا دورہ کیا،ترجمان تھامس مونٹگمری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قائم مقام انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور جان باس نے 30 اپریل کو پاکستان میں ایک وفد کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے اقتصادی استحکام کے لیے امریکی حمایت سے متعلق بات چیت کی، ملاقاتوں میں سیکورٹی امور، علاقائی خوشحالی، دو طرفہ ترجیحات، متعدد علاقائی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا،جان باس کی قیادت میں وفد نے پاکستانی حکومت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی، وفد نے دونوں ممالک کے لیے مستحکم، محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے امریکی عزم پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں