سپریم کورٹ ، نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر لارجر بنچ منگل کو سماعت کرے گا

پیر 13 مئی 2024 21:54

سپریم کورٹ ، نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر لارجر بنچ منگل کو سماعت کرے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2024ء) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل منگل کو انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں لارجر بنچ جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہو گا۔ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اس حوالہ سے وفاق اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں