کوئی بھی حکومتی ادارہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کررہا اور نہ ہی کرسکتا ہے، مداخلت کے تاثر کی نفی کرتا ہوں ، اٹارنی جنرل فار پاکستان منصورعثمان اعوان

منگل 14 مئی 2024 18:34

کوئی بھی حکومتی ادارہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کررہا اور نہ ہی کرسکتا ہے، مداخلت کے تاثر کی نفی کرتا ہوں ، اٹارنی جنرل فار پاکستان منصورعثمان اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) اٹارنی جنرل فارپاکستان منصورعثمان اعوان نے کہاہے کہ کوئی بھی حکومتی ادارہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر رہا اور نہ ہی کر سکتا ہے ۔میں اس تاثر کی نفی کرتا ہوں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں مداخلت کا تاثر دیا جا رہا ہے ،اس کی پرزور طریقہ سے نفی کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج کے خط کا متن بھی سوشل میڈیا پر آیاہے ،خط لکھنے کا مقصد کوئی مداخلت نہیں ہے ، خط کے مندرجات کو غلط انداز میں رپورٹ کیا جا رہا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط کا غلط تاثر لیا گیا، ریاست کے کچھ حساس معاملات ہوتے ہیں ،پاکستان کو گذشتہ 45 برس سے سیکورٹی مسائل کاسامنا ہے ، کوئی بھی حکومتی ادارہ عدلیہ کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر رہا اور نہ ہی کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں