وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی میانوالی کے علاقے مسلم کالونی میں شہید میجربابرخان کی رہائش گاہ آمد ، شہید کے باپ کو دلاسہ دیا

بدھ 15 مئی 2024 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی میانوالی کے علاقے مسلم کالونی میں شہید میجر بابر خان کی رہائش گاہ پر گئے اور ایف سی بلوچستان نارتھ کے شہید میجر بابر خان کے والد نور خان سے ملاقات کی اور انہیں دلاسہ دیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شہید میجر بابر خان کے بھائیوں کیپٹن ناصر اور سہیل خان سے ملے اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر بابر خان کے والد نور خان کے بلند حوصلے کو سراہا۔انہوںنے کہاکہ قوم کو آپ جیسے بلند حوصلہ والد پر فخر ہے۔ شہید میجر بابر خان جیسا دلیر بیٹے کے والد کو پوری قوم کا سلام کیا۔آپ جیسے والد کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہو گیاہے۔شہید میجر بابرخان کے والد کا حوصلہ پاک دھرتی کے مضبوط وجود کی علامت ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور شہید میجر بابر خان بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید میجر بابر خان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر بابر خان کے اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر شہید میجر بابر خان کی جرات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جس قوم کے پاس شہید میجر بابر خان جیسے بہادر سپوت ہوں۔ اسے دشمن شکست نہیں دے سکتا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہید بابر خان قوم کا ہیرو ہے۔ پاک دھرتی کے بہادر سپوت میجر بابر خان نے جان دے کر دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ قوم کو بجا طور پر میجر بابر خان جیسے بہادر بیٹوں پر ناز ہے۔ محسن نقوی نے کہاکہ شہید میجر بابر خان قوم کا ہیرو ہے اور پاکستانی قوم اس جری ہیرو کی لازوال قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن پوری طاقت سے جاری رہے گا۔فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا ساوتھ کے بریگیڈئر عامر ۔ ڈپٹی کمشنر میانوالی۔ ڈی پی او میانوالی اور اعلی سول و عسکری حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں