بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پائونڈ سکینڈل کیس میں ضمانت منظور

بدھ 15 مئی 2024 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پائونڈ سکینڈل کیس میں ضمانت منظور کر لی۔بدھ کو عدالت عالیہ نے بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پائونڈ نیب کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنایا گیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائےگا۔عدالت نے عمران خان کو 10 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں