بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5روپے تک اضافہ متوقع

جمعرات 16 مئی 2024 20:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) آئندہ مالی سال کے لئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5روپے تک اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے آئندہ مالی سال بجلی خریداری کی قیمت کے تعین کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کروادی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ 3ہزار 580ارب روہے تک ہے۔ بجلی خریداری قیمت کا تخمینہ رواں مالی سال سے 300ارب روپے زیادہ ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے لئے بجلی خریداری کا تخمینہ 3ہزار 280ارب روپے تھا، سی پی پی اے کی درخواست پر حتمی فیصلہ نیپرا 23مئی کو سماعت کے بعد کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں